نواز شریف سے جاوید ہاشمی کی ملاقات، ’’ویلکم بیک‘‘، مریم نواز

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم محمدنوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی کے درمیان پنجاب ہائوس میں 4سال بعد ہونے والی ملاقات میں دونوں جانب سے برف پگھل گئی میاں نواز شریف کو گلے لگالیا دونوں اطراف جذباتی کیفیت دیکھنے میں آئی میاں نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو کچھ دیر تک گلے لگائے رکھا جب مخدوم جاوید ہاشمی ملاقات کے لئے نواز شریف کے پاس پہنچے تو مریم نواز نے ’’ویلکم بیک ‘‘welcome backکہہ کر خوش آمدید کہا۔ پیر کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میںجاوید ہاشمی کی یہ ملاقات نوازشریف کی دعوت پر ہوئی ہے۔ ملنے کے بارے میں باقاعدہ طور پرنوازشریف کا جاوید ہاشمی کو پیغام بھجوایا گیا تھا اور مسلم لیگ (ن) کے سابق قائمقام صدر ملاقات کے لئیپنجاب ہاؤس گئے ۔وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال،وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ،مریم نوازشریف سابق وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشید بھی نوازشریف اورمخدوم جاوید ہاشمی کے درمیان اس اہم ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کے سلسلے میں نوازشریف پارٹی کے بعض رہنماؤں سے مشاورت کریں گے مخدوم جاوید ہاشمی کی نوازشریف کے ساتھ جلسوں میں شرکت کا بھی امکان ظاہرکیا گیا ہے ۔ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے اس ملاقات کے بارے میں بتایا کہ جاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم محمدنوازشریف سے دل کھول کر بات کی۔ اس ملاقات کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا ملاقات میں جاوید ہاشمی کی پاکستان مسلم لیگ(ن)میں باقاعدہ شمولیت سے متعلق امورپر گفتگونہیں ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پارٹی میں واپسی پرتبادلہ تبادلہ خیال کیا گیا،نوازشریف نے گلے مل کرجاوید ہاشمی کااستقبال کیا۔جاوید ہاشمی نے علیل بیگم کلثوم نواز کی صحت نواز شریف سے دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو پارٹی میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ واپسی کا اعلان ملتان جلسے میں کرینگے۔ ملاقات میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ لگتا ہے اپنے گھر واپس آرہا ہوں۔ یہ وقت نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے، جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔