کلرسیداں کے پانچ مدارس کیلئے برٹش کونسل کی جانب سے انٹرنیشنل سکولز ایوارڈ

کلر سیداں(نامہ نگار) برٹش کونسل کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کی نصابی غیر نصابی سرگرمیوں ،شجر کاری،فینسی نمائش ،نیشنل ہیروز،سپورٹس گالہ اور ری سائی کلنگ کے مقابلے تھے جن میں ایک سو آٹھ تعلیمی اداروں نے حصہ لیا اور کارکردگی کے اعتبار سے تحصیل کلر سیداں کے پانچ مدارس بازی لے گئے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکولز کلر سیداں ،دوبیرن کلاں ،موہڑہ بنی والا ،گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول چوآ خالصہ ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دوبیرن کلاں کو انٹر نیشنل سکول ایوارڈ سے نوازہ گیا۔یہ اعزاز ان مدارس کے پاس 2020تک رہے گا ،تقریب تقسیم انعامات میں برٹش کونسل کے ذمہ داران کے علاوہ سیکرٹری تعلیم پنجاب ملک اللہ بخش نے بھی شرکت کی ،انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے مدارس کومبارکباد دیتے ہوئے تلقین کی کہ یہ اپنے معیار کو نہ صرف برقرار رکھیں بلکہ اس کو مزید بہتر بھی بنائیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں کے تمام تعلیمی اداروں میں انٹرنیشنل رابطوں کے تحت مختلف نوعیت کی سرگرمیاں سنیئر ہیڈ مسٹرس کلر سیداں ڈاکٹر رافعہ زریں بخاری کی نگرانی میں سال بھر جاری رہیں۔