مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات کی آمد

مری (نامہ نگار خصوصی ) مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات کی آمد آمد ہے ۔ایسے میںکئی بڑے دھڑوں کی خفیہ بیٹھک اور صلاح مشورے تیز تر ہو ریے ہیں جن میں صدارت اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر کئی قدآور شخصیات کا کردار انتہائی اہم ہوگا ۔بعض امیدواروں کو یہ گروپ اوپن حمایت کرینگے جبکہ بعض گروپ خفیہ طریقے سے کسی بھی امیدوار کی انتخابی مہم میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ تینوں صدارتی امیدواروں نے اس سلسلے میں مختلف گروپوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں بعض ناراض لوگوں کورات کی تاریکی میں منانے کیلئے بھی منت سماجت کاآغاز ہوگیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق جمعہ یا ہفتے سے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا آغاز کردیا جائیگا۔ادھر دیگر امید واروں سمیت صدارت کیلئے عبد الحمید عباسی کو خاصی پزیرائی حاصل ہے۔