چوہدری نثار علی خان سے وائس چیئر مین یوسی عالمگیر خان درانی کی ملاقات
کلر سیداں(نامہ نگار)وائس چیئر مین یوسی 77عالمگیر خان درانی نے گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور ان سے مقامی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے بھاری فنڈز کی فراہمی پر چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ کی عوام ان کی کارکردگی سے از حد مطمئن ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں کے ساتھ چوہدری نثار علی خان کو کامیاب کریں گے۔چوہدری نثار علی خان نے انہیںلوگوں کے مسائل پر توجہ دینے اور انہیں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔