حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے اثرات تیزی سے سامنے آرہے ہیں‘ قمر الاسلام

اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن انجینئر قمر الاسلام نے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں ہماری پالیسیوں اور محنت کے اثرات بڑی تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور تازہ ترین نتائج میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے۔ لاہور بورڈ میں سرکاری سکولوں کے نتائج نجی سکولوں کے مقابلے میں گیارہ فیصد بہتر ہیں۔ وہ قائد اکیڈمی اسلام آبادمیںنئے بھرتی شدہ ایجوکیٹرز کی تربیت کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر نئے بھرتی شدہ 80ہزار اساتذہ سے صورتحال مزید بہتر ہو گی۔