محکمہ تعلیم پنجاب کی بھرتی ؟
مکرمی! ایک مدت سے محکمہ تعلیم پنجاب میں بھرتی کا عمل نہایت سست روی کا شکار چلا آ رہا ہے جس کی وجہ سے بمشکل تینتیس فیصد بھرتی مکمل ہو سکی ہے جبکہ ہر وقت سو فیصد تعلیمی عملہ کی اشد ضرورت ہے۔ بھرتی کی سست روی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ اٹک میں گزشتہ سال محکمہ تعلیم میں بھرتی کے لئے ہونے والے این ٹی ایس پاس کروانے والے طلبہ کی تعیناتی اس سال جولائی 2017 کے آخر میں شروع ہو ئی ہے ۔اور منتخب ہونے والے اساتذہ اس وقت تربیتی مسائل سے گزر رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ تعلیم میں بھرتی کا عمل تین ماہ کے اندر اندر مکمل کیا جائے اور این ٹی ایس میرٹ کم کیا جائے تاکہ سو فیصد بھرتی مکمل ہو سکے۔ کیوںکہ متعدد امیدوار اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم وتربیت بھی حاصل کر کے بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کی عمر ضائع ہورہی ہے۔اس لئے اکثریت کا مطالبہ ہے کہ نئی بھرتی کا عمل تیز کیا جائے۔(ارشاد علی اٹک)