ملک کا المیہ وسائل کی کمی نہیں بے عملی ہے: راشدہ قریشی

رائے ونڈ (نامہ نگار) پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی کی سرپرستی میں جشن آزادی کی تقریب ہوئی۔ ”آزادی نے ہم کو کیا دیا “کے موضوع پر تقریری مقابلہ ہوا۔ ڈاکٹر راشدہ قریشی نے کہا کہ ملک کا المیہ وسائل کی کمی نہیںبلکہ بے عملی اور بدامنی ہے۔