صوبائی دارالحکومت میں خواتین کی جشن آزادی کی تقاریب میںشرکت
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی خواتین نے سترواں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایا۔ سبزہلالی پرچم کی مناسبت سے سفیدوسبز چوڑیاں اور ملبوسات زیب تن کئے ۔لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی کے زیراہتمام پرچم کشائی کی تقریب سے وائس چانسلراکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے پناہ قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آےا۔کنیئرڈکالج برائے خواتین میںپرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس برائے خواتین کوبھی جھنڈیوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عنبرین صغیر نے آزادی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طالبات کو محنت کا پیغام دیا۔ محکمہ ترقی خواتین پنجاب اورپنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری نادرخلیق اور سیکرٹری پی سی ایس ڈبلیو محمد عثمان نے کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلیے سب افراد کی یکجا ہو ہونے کی ضرورت ہے۔ محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیراہتمام پرچم کشائی کی تقرےب کا انعقاد کےا گےا۔ سےکرٹری بہبودآبادی ڈاکٹر عصمت طاہرہ،نعےم الدےن راٹھور ‘ شہزادہ بٹ ،قےصر بٹ ،اختر بھٹی اور آفتاب احمد موجود تھے۔جماعت اسلامی خواتین‘ دردانہ صدیقی ‘ ڈاکٹر سمیحہ راحیل ‘ زرافشاں فرحین نے کہا کہ یہ ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے۔محکمہ سوشل وےلفےئرپنجاب کے زےر اہتمام سوشل وےلفےئر کمپلےکس مےںتقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی ڈائرےکٹر جنرل سوشل وےلفےئر وحےد اختر انصاری تھے۔