متحدہ عرب امارت میں پاکستانی سفارتخانوں میں پرچم کشائی

لاہور (پ ر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے یوم آزادی کی 70 ویں سالگرہ پر جوش و جذبہ اور شان و شوکت سے منائی گئی اس سلسلہ میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب ابوظہبی میں پاکستان کے سفارتخانہ اور قونصل جنرل میں ہوئی پاکستان کے سفیر معظم احمد خان نے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم لہرایا اور شرکاءکو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور صدر کے یوم آزادی کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے سفیر معظم احمد خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑی دلچسپی لے رہی ہے ۔ ایک اور تقریب دوبئی میں پاکستان کے قونصل خانہ میں ہوئی قونصل جنرل بریگیڈئر (ریٹائرڈ) سید جاوید حسن نے قومی پرچم لہرایا ۔