جشن آزادی کے حوالے سے حبیب بنک کے زیراہتمام تقریب

لاہور (پ ر) پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر حبیب بنک مین برانچ لاہور کے زیراہتمام حاجی کیمپ میں ”جشن آزادی“ کیک کاٹا گیا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک تھے مہمانِ گرامی میں حبیب بنک ریجنل چیف مجتبیٰ نقوی‘ ریجنل آپریشن چیف آصف مسعود باجوہ‘ حج بوتھ کے منیجر سید ریاض حیدر کاظمی جج بوتھ کے آپریشنل منیجر محمد انور اور اسسٹنٹ منیجر حبیب بنک میں برانچ سید تنویر حسین رضوی اور حجاج کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔