سنی تحریک کے زیراہتمام ”یوم وفائے پاکستان“ منایا گیا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری کی اپیل پریوم آزادی کوملک گیر”یوم وفائے پاکستان“ کے طور پر منایا گیا۔ ملک گیر کانفرنسز، سیمینارز ، ریلیاں اور پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھاکہ تعمیر پاکستان کے لئے تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔ شاداب رضا نقشبندی، مجاہد عبد الرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری ، صاحبزادہ نعمان شاکر ، محمد سعید قادری ، قاری سیف اللہ نقشبندی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے قرارداد مقاصد پر عمل کیا جائے۔