گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں جشن آزادی کی تقریبات

لاہور (پ ر) 70 ویں جشن آزادی نے سلسلہ میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں پرنسپل پروفیسر عبداللطیف عثمانی کی زیرصدارت تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریری مقابلہ (اردو) میں ولید عارف اور مباحثہ (اردو) فرید احمد نے اول پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ مضمون نویسی (اردو) کے مقابلے میں شاہ زیب ندیم نے اول اور گورنمنٹ ماڈل ٹائون کالج کے علی جعفر رضا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔