پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ اور اساتذہ کے ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کے دورے

لاہور(خصوصی رپورٹر) نیوجناح پبلک اکیڈمی‘ شادی پورہ کے طلبہ اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور الایمان ایجوکیشن سکول سسٹم ملتان روڈ چوہنگ کے طلبہ اور اساتذۂ نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ دریں اثنا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے الوارث ہائر سیکنڈری سکول بیدیاں روڈ ارقم ہائوس پبلک بوائز ہائی سکول گنج مغلپورہ آکسفورڈ گرائمر سکول مین جھلاراں چوک شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد320تھی۔