قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اور کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ ریسرچ سنٹر کے درمیان ایم او یو پر دستخط

لاہور (سٹاف رپورٹر)قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈوویلپمنٹ پنجاب اور پاکستان کڈنی،لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے درمیان گذشتہ روز ایک MOUدستخط ہوا۔ تقریب میں ڈاکٹر اللہ بخش ملک سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، طارق محمود ایم ڈیپنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن، ناصرملک، عامر اعجاز ، سعید مبشر حسین، محمد خلیل الرحمن نے شرکت کی اس ایم او یو کے تحت یہ طے پایا کہ QAED پنجابPKLI&RCکے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف، ٹیکنیشن اور IT کے سٹاف کی ٹرینینگ کے لیے ریسورسز کو مہیا کرے گا اور PKLI&RC محکمہ تعلیم کے تمام اساتذہ، سٹاف اور ان کی فیملی کو مفت طبی سہولیات فراہم کرے گا۔