شریف خاندان عدلیہ پر دباﺅ ڈال کر تاریخ دہرا رہا ہے: پیپلز پارٹی

لاہور (خبرنگار) رہنما پیپلز پارٹی میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ شریف خاندان عدلیہ پر دباﺅ بڑھانے کی اپنی تاریخ دہرانے جا رہے ہیں پیپلز پارٹی کسی صورت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔ چودھری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نواز شریف اور ان کے خاندان کی سیاست کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اداروں کے خلاف ٹکراﺅ کی پالیسی جمہوری نظام کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، وقاص پرنس، عارف خان، خالد بٹ، سیٹھ بشیر احمد، افضل صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی NA120 میں الیکشن واضح اکثریت سے جیتے گی۔ مسلم لیگ ن اور اپنی کرپشن اور نااہلی کے باعث عوام میں ایکسپوز ہو چکے ہیں۔