خواتین کیخلاف تشدد کی روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے: فوزیہ وقار

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کہاہے کہ خواتین کیخلاف تشدد کی روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے، خواتین کے تحفظ کیلیے تمام متعلقہ ضلعی اور قانون پر عملدرآمد کروانے والے اداروں سے مل کر اپنا فعال کردار ادا کریں، کمیشن بنیادی سطح پر جا کر عورتوں کے مسائل کو اجاگر کرکے انکے حل کیلیے پر عزم ہے۔