پلڈاٹ کے زیر اہتمام 8 رکنی وفد کا انڈونیشیا کا مطالعاتی دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)پلڈاٹ کے زیر انتظام چیئر مین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں8رکنی پاکستانی وفد کے انڈونیشیا میں ایک ہفتے پر محیط دورے میںعسکری حکومت سے جمہوریت کی جانب سفرسمیت پاکستا ن او رانڈونیشیا کے مابین بہت یکساں عوامل کا مطالعہ کیا ۔پاکستانی وفد کے اراکین میں سید نوید قمر، سینیٹر جاوید عباسی ، جنرل ریٹائرڈ عبدلقیوم ، جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر، سید علی ظفر کے علاوہ پلڈاٹ کی جوائنٹ سیکریٹری آسیہ ریاض ، پراجیکٹ ڈائریکٹر آمنہ کوثر بھی شامل تھیں ۔