اساتذہ کا 12 روزہ تربیتی کیمپ
لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 12 روزہ ٹیچرز ٹریننگ کیمپ 2017ءایس ایم گروپ آف سکولز نے زیرنگرانی پی ایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی‘ مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد شرو ہو گیا۔ ٹریننگ میں تین سو ٹیچرز حصہ لے رہے ہیں۔ ٹریننگ میں ٹیچرز کو اخلاقی تربیت‘ بچوں کی کردار سازی‘ حب الوطنی‘ اعتماد‘ یقین‘ سبجیکٹ بیس ٹریننگ‘ امتحانات کی تیاری‘ پی ای ای کے ٹیسٹ کی تیاری اور دیگر امور بارے بریفنگ دی جا رہی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر یہ ٹریننگ جاری ہے جس کے دو سیشن ہوتے ہی۔ ٹرینرز ہیڈ آف میڈم فرح ناز‘ پروین ساجد‘ صبیحہ اعجاز‘ نازیہ علی‘ چودھری مبشر‘ حافظ محمد اجمل‘ میڈم فائقہ‘ میڈم یسرہ اور دیگر شامل ہیں۔