کرپشن کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے: قاری زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءکے رہنما قاری زوار بہادر نے پارٹی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی کے دینی جماعتوں کے اتحاد ”متحدہ مجلس عمل “ کی بحالی کے معاملہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جے یو پی کی شوریٰ و عاملہ سے منظوری کے بغیر سیکرٹری جنرل کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں، گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے قاری زوار بہادر نے کہا کہ جے یو پی کو کسی صورت اس کی ڈگر سے ہٹنے نہیں دیں گے، جے یو پی پلیٹ فارم سے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند ہوئی یہ سلسلہ اب بھی جاری رہے گا۔