پلڈاٹ کے زیراہتمام 8 رکنی پاکستانی وفد مطالعاتی دورے پر انڈونیشیا پہنچ گیا

لاہور(خصوصی رپورٹر) پلڈاٹ کے زیر انتظام چیئر مین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں8رکنی پاکستانی وفد چارروزہ مطالعاتی دورہ کر رہا ہے۔ جس کا مقصد انڈونیشیا میں جمہوریت کے سفر کے حوالے سے مطالعہ ہے۔ وفد کے اراکین میں سید نوید قمر، جاوید عباسی، جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم، معین الدین حیدر، سید علی ظفر کے علاوہ پلڈاٹ کی جوائنٹ سیکرٹری آسیہ ریاض، پراجیکٹ ڈائریکٹر آمنہ کوثر بھی شامل ہیں۔ انڈونیشیا پہنچنے پر پاکستانی وفد کو انڈونیشیا کی ممتاز شخصیت جیکب ٹوبنگ نے لیکچر دیا۔