سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ورثاءکو انصاف نہیں تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے: خرم نواز
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ کیس میں تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے مگر شہداءکے ورثاءکو انصاف نہیں مل رہا، پولیس والے عدالتی کارروائی کو سیریس نہیں لے رہے، غیر حاضر پولیس افسران کے وارنٹ جاری کر کے انہیں گرفتار کیا جائے اور جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس پر برق رفتار کا رروائی ہونی چاہئے۔