جامعہ مسجد وقت نیوز میں تکمیل قرآن کی تقریب

لاہور (خبر نگار) جامعہ مسجد وقت نیوز میں تکمیل قرآن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ثناءخوانوں نے بارگاہ رسالت میں نعتیں پیش کیں۔ صاحبزادہ ذاکر شاہ نے کلام مقدس کی تلاوت کی۔ مفتی سید قمر الزمان کاظمی نے خطاب کیا۔ پوری امت مسلمہ وطن عزیز پاکستان اور مجید نظامی کی مغفرت کیلئے دعا کرائی گئی۔