کرسچین طلاق ایکٹ1869ءکی شق7کی بحالی خوش آئند ہے: فوزیہ وقار، کنول نعمان

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین اور پنجاب پارلیمانی خواتین کاکس نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کرسچیئن طلاق ایکٹ 1869ءکی شق7 کو بحال کرنے کے فیصلے کو خیرمقدم کیاہے جو سابق صدر ضیاءالحق نے معطل کی تھی۔یہ شق عیسائی جوڑے کوانکی شادی کے خاتمے کے لیے قانونی طور پرزنا کے الزام کو استثنیٰ دیئے بغیر طلاق دینے کا حق دیتی ہے۔چیئرپرسن پی سی ایس ڈبلیو فوزیہ وقار اور کنول نعمان نے کہا کہ کمیشن آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 کے مطابق تمام شہریوں کو قانون کے سامنے مساوی ہونے پر یقین رکھتا ہے۔