الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی جانب سے الخدمت کفالتِ یتامیٰ پروگرام اور شامی مہاجرین کے لئے 21لاکھ روپے کا امدادی چیک

لاہور (لیڈی رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی سیکرٹری جنرل کلثوم رانجھا اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کلثوم عبداللہ نے الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی دفتر میںالخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدرسید احسان اللہ وقاص سے ملاقات کی اور انہیںالخدمت کفالتِ یتامیٰ پروگرام اور شام میں جاری امدادی سرگرمیوں کے لئے21لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔اِس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہداقبال بھی موجود تھے۔کلثوم رانجھا نے یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے ملک گیر کامیاب رمضان مہم کے انعقاد پر سید احسان اللہ وقاص کو مبارکباد پیش کی۔