مخالفین بہتان بازی کی سیاست کر رہے ہیں: تحسین فواد‘ راحیلہ یحییٰ
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ارکان پنجاب اسمبلی تحسین فواد اور راحیلہ یحییٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے۔ مخالفین جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے تینوں ادوار اور آمر پرویز مشرف بھی ہماری قیادت پر ایک پائی کی کرپشن یا مالی بدعنوانی ثابت نہیں کر سکے۔ عمران خان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔