انعام الرحمن کے انکشافات غور طلب ہیں: اشرف بھٹی

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ انعام الرحمن کے انکشافات بروقت اور غورطلب ہیں۔نوازشریف نے سیف الرحمن کوسیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا لیکن انعام الرحمن نے رازوں پرسے پردہ اٹھایا توانہیں ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا گیا۔ حکمرانوں کی آغوش میں ابھی کئی سلطانی گواہ بیٹھے ہیں ،سچائی ضرور منظرعام پرآتی ہے۔ حکمرانوں نے عوام کو بنیادی ضروریات اور حقوق سے محروم کر دیا۔ بدترین کرپشن کے نتیجہ میں قومی ادارے برباد ہورہے ہیں۔ مسلسل ناکامیوں کے باوجودحکومت کی سمت درست نہیں ہوئی۔