پاکستان آگہی پروگرام، موبائل نظریاتی یونٹوں کے مختلف سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے تحت موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے نیوماڈرن ہائی سکول‘ فیروزپورروڈ نزدنور محل شادی ہال‘ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ برائے گلاس سرامکس اینڈ پوٹری ڈویلپمنٹ‘ شاہدرہ‘ لاہور‘ مدرسہ محمدیہ‘ مصطفی آباد‘لاہور‘ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 135 تھی۔