حکومت پنجاب کے 5 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے پانچ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ او ایس ڈی سہیل شہزاد کو ممبر (جوڈیشل) بورڈ آف ریونیو پنجاب، ایو ایس ڈی کیپٹن (ر) جاوید اکبر کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ممبر (کالونیز) بورڈ آف ریونیو پنجاب، او ایس ڈی خالد محمود شیخ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ممبر (VII) بورڈ آف ریونیو پنجاب اور او ایس ڈی غازی امان اللہ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مس حنا پرویز کو ایک سال کی رخصت دے دی گئی ہے۔
پاکستانی جیت کا جشن منانے والے کشمیریوں پر بھارتی تشدد قابل مذمت ہے: میاں مقصود