انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے اُمہ میں تعلیمی فکری انقلاب لانا ہوگا: پاکستان علماء کونسل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے مسلم میں تعلیمی اور فکری انقلاب لانا ہو گا ، مسلم ممالک کی فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم خطرناک ہو گی۔23 جون کو ملک بھر میں یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ منایا جائے گا ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم وحدت امت کے موقعہ پر ملک بھر میںا جتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔