پاکستان آگہی پروگرام، موبائل نظر یاتی یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچرز

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے تحت موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے صنعت زار،22، کشمیر بلاک ، علامہ اقبال ٹائون ، دارِ ارقم( حفظ سیکشن) چائنہ سکیم، سی بلاک ، اقراء اسلامک سکول ، مین بازار شیر شاہ کالونی ، کا وزٹ کیا، مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 96تھی۔