سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہونے کے باوجود سرمایہ کاری20 ارب69 کروڑ روپے بڑھ گئی
کراچی(سٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 18.18 پوائنٹس کے اضافے سے 50162.81 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 20 ارب 69 کروڑ 73 لاکھ 82 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 7 لاکھ 70 ہزار 550 روپے حصص کی تیزی رہی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 21 کروڑ 97 لاکھ 80 ہزار 872 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 18.18 پوائنٹس کے اضافے سے 50162.81 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 8.95 پوائنٹس کی کمی سے 26237.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 72.14 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 52.11 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 100.68 پوائنٹس کی تیزی سے 24497.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 186 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 167 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 25 لاکھ 8 ہزار 380 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 32 کروڑ 35 لاکھ 8 ہزار 762 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 99 کھرب 38 ارب 90 کروڑ 90 لاکھ 84 ہزار 201 روپے سے بڑھ کر 99 کھرب 59 ارب 60 کروڑ 64 لاکھ 67 ہزار 173 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2کروڑ 73 لاکھ 27 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔