پاکستان آگہی پروگرام: طلبہ اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم اور جوہر ٹائون کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) عظیم ٹیلنٹ ہائی سکول‘ ٹائون شپ‘لاہور کے طلبا اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور نالج آئی لینڈ سکول سسٹم‘ رسول پارک‘ جوہر ٹائون‘لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ جیا موسیٰ‘ لاہور‘ جامعہ حنفیہ قادریہ‘ جی ٹی روڈ‘ باغبانپورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 152تھی۔