حکمران عوام کو ریلیف نہیں تکلیف پہنچا رہے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں تکلیف پہنچا رہے ہیں، لوٹ ماراور کرپشن مسلم لیگ (ن) کی پہچان بن چکا ہے موجودہ حکومت عوام کے ٹیکسوں کے اربوں روپے کی رقم اپنے کھوکھلے منصوبوں کی اشتہار بازی پر خرچ کر رہی ہے اگر وہی رقم تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی بہتری پر خرچ کریں تو عوام کو بے پنا ہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔