کرپٹ اشرافیہ کا احتساب قوم کا مطالبہ ہے: اعجاز ہاشمی

کرپٹ اشرافیہ کا احتساب قوم کا مطالبہ ہے: اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ کا احتساب قوم کا مطالبہ ہے، جس نے قومی دولت لوٹی ہے، اسے حساب دینا ہوگا، سپریم کورٹ کی طرف سے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل احسن اقدام ہے، لیکن ملزم کوئی بھی ہو اس کا استحقاق مجروح نہیں ہونا چاہیے ۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو انتظار کروانا اور کھڑے رکھنا جے آئی ٹی کے بارے میں کوئی اچھا تاثر نہیں پیدا کررہا ہے۔