قاری اعجازنورانی اور اشتیاق نورانی کے والدانتقال کر گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان لاہور کے رہنما قاری محمداعجاز نورانی اور اشتیاق احمد نورانی کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں جمعیت علماء پاکستان کے راہنماؤں اور کارکنوں سمیت علاقہ بھر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جمعیت علماء پاکستان کے راہنماؤں حافظ نصیر احمد نورانی، رشید احمد رضوی، ایم اے مہر ، پروفیسر عابد رفیق نورانی ، محمد اکرم ضیاء ، قاری لیاقت علی رضوی اور نعمت ا ﷲ خان بابر نے قاری اعجاز نورانی کے والد کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔