تعلیم ہی معاشرے کے مسائل کا حل ہے: خلیل طاہر سندھو

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ تعلیم کی بدولت ہی معاشرے کے مسائل کا حل ہے اور اس کے لئے کنیئرڈ کالج لاہور میں ویمن ریسورس سینٹر کا قیام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنیئرڈ کالج لاہور میں پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کے ہمراہ وومن ریسورس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اقلیتی ایم پی اے کانجی رام موجود تھے۔