انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات آج شروع ہونگے

لاہور(لیڈی رپورٹر)تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ(ٹوامتحانات) کا آغاز آج سے ہو گا۔ صبح کے سیشن میں سائیکالوجی اور دوسرے سیشن میںہو م اکنامکس، اپلایئیڈ سایئنسز اور ہیماتھالوجی اینڈ بلڈ بنکنگ کے پیپرز ہو نگے ۔ دریں اثنا انگلش کا پرچہ 8 مئی بروز پیر ہو گا۔