پیپرز مارکنگ۔ طلباء کا مستقبل دائو پر نہ لگائیں

پیپرز مارکنگ۔ طلباء کا مستقبل دائو پر نہ لگائیں

مکرمی! یوں تو تعلیمی نظام کے بہت سے مسائل ہیں مگر ایسا مسئلہ جس کی طرف توجہ دلوانا چاہتی ہوں وہ یہ بورڈ مارکنگ پر اکثر ناتجربہ کار اساتذہ کو لگا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ جاتا ہے عام طور پر اساتذہ پرائیوٹ اداورں سے آتے ہیں۔ بورڈ مارکنگ کے لئے محض رجسٹرڈ ادارے سے دو سال کا تجربہ ضروری ہے جوکہ ہر شخص آسانی سے لے سکتا ہے کیونکہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں سے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ذرا مشکل نہیں جس کا خمیازہ ہمارے طلبہ کو بھگتنا پڑتا ہے لہٰذا حکومت اور محکمہ تعلیم کو اس مسئلے کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ جو طلبہ بہت محنت سے امتحانات دیتے ہیں ان کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور انکو انکی محنت کا پھل مل سکے۔ جتنی جلدی ہوسکے، اس مسئلے کا ترجیحی بنیادوں پر حل نکالا جائے۔ (رابعہ رفیق)