0فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی

ساہیوال (نامہ نگار) ہائی سکیورٹی جیل میں قید دو دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی پانے والے دہشت گرد فضل حق اور شاہد عمر کا تعلق بٹگرام سے تھا جو سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر دہشت گردی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ دونوں دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے آرمی ایکٹ کے تحت 2016ء میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔ پھانسی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔