جنگجو گروپوں کے پاکستان میں سکولوں پر حملوں سے تعلیم پر تباہ کن اثرات

لندن (نیٹ نیوز) ہیومن رائٹس واچ کے مطابق پاکستان میں طالبان اور دوسرے جنگجو گروپوں کے سکولوں پر حملوں سے تعلیم پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ یہ رپورٹ بیونس آئرس میں ’’محفوظ سکول‘‘ کے موضوع پر دوسری کانفرنس سے قبل جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو متعدد تعلیمی چیلنجز کا سامنا‘ اندازاً 25ملین بچے سکول نہیں جاتے۔ لڑکیوں کے سکول زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ طلباء اور اساتذہ کے خلاف تشدد میں ملوث جنگجو گروپوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ بچوں کے حقوق کے ڈپٹی ڈائریکٹر بیڈے شیفرڈ نے کہا حکومت سکولوں کے تحفظ کے ہنگامی اقدامات کرے۔ 71 صفحات کی رپورٹ میں 48انٹرویو شامل ہیں۔ تینوں صوبوں کو شامل کیا گیا ہے۔