نصاب اور نظام تعلیم کو نظریاتی بنیادوں پر تشکیل دینے کی ضرورت ہے: علامہ ریاض حسین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ نصابِ تعلیم اور نظامِ تعلیم کو نظریاتی بنیادوں پر تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قوم کو اخلاقی زوال سے نکالنے کے لئے علماءو مشائخ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی بے راہ روی اور دین سے دوری لمحہ فکریہ ہے۔ نئی نسل کی اسلامی خطوط پر ذہن سازی اور تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے۔