خیبر ایجنسی: دھماکے سے سکول کی عمارت کو نقصان خضدار‘ کیچ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ/ پارا چنار (ایجنسیاں) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں گورنمنٹ پرائمری سکو ل جانی خیل کے قریب دھماکہ سکول کی چار دیواری کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ خضدار میں فائرنگ سے افزاد جاں بحق 2زخمی ہو گئے۔ کرم ایجنسی میں اعلیٰ کوالٹی کی 50کلو چرس برآمد کر لی۔ پسنی سے 75کلو میٹر دور کیچ کے علاقے شے رمضان کے سالانہ عرس کے موقع پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل ، دو کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔