اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت کا بنیادی مقصد ہے: گورنر پنجاب

اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت کا بنیادی مقصد ہے: گورنر پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کا بنیادی مقصد ہے جسے عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کوالٹی کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لئے ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کو اعلیٰ روایات کا حامل بنا کر ان کے وقار کو مزید بلند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم صرف ڈگری کا حصول ہی نہیں ہونا چاہئے ہمیں اپنے ملک اور معاشرے کا قرض اتارنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایچی سن کالج لاہورکے فائونڈرز ڈے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پرنسپل ایچی سن کالج، فیکلٹی ممبران، والدین اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں نے ملک و قوم کا نام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں روشن کیا ہے۔