16 اضلا ع میں ’’زیور تعلیم پروگرام‘‘ کے تحت خدمت کارڈز سکیم کے اجراء کا فیصلہ

16 اضلا ع میں ’’زیور تعلیم پروگرام‘‘ کے تحت خدمت کارڈز سکیم کے اجراء کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن 15مارچ سے جنوبی پنجاب کے 16منتخب اضلاع میں ’’زیور تعلیم پروگرام‘‘ کے تحت خدمت کارڈز سکیم لانچ کرئے گااس پروگرام کا مقصد دوردرازعلاقوںکے بے وسیلہ گھرانوں کی بچیوں کی تعلیم تک رسائی آسان بنا کر ان کا معاشی مستقبل محفوظ بنانا ہے یہ بات صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے ایوانِ اقبال کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں بتائی۔اجلاس میںایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شاہد عبدالرحمان شاہ، طارق رفیق اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوںکی لاکھوں بچیوں کو حصول علم کے قابل بنانا ہے۔اس پروگرام کے تحت طالبات کے والدین کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔اس خدمت کارڈ کے ذریعے طالبہ کے اکاونٹ میں ماہانہ 1000روپے ٹرانسفر کیے جائیں گے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 16اضلاع کے 2977سکولوں کی 4لاکھ 61ہزار سے زائد طالبات کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔