تعلیمی اداروں کے اردگرد کی سکیورٹی

تعلیمی اداروں کے اردگرد کی سکیورٹی

مکرمی! ملک میں حالیہ دہشتگردی کے افسوس ناک واقعات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات مزید بڑھا دئیے گئے ہیں اورکسی بھی طالب علم کو بغیر اسٹوڈنٹ کارڈ کے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ جوکہ ایک مثبت قدم ہے۔ مگر اس کے ساتھ ہی دو دو قدم کے فاصلے پر کتنے ہی لوگ تعلیمی اداروں کے باہر بھیک مانگنے بیٹھے ہوتے ہیں ان پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے۔ ان میں سے کچھ افراد اپنے حلیے سے بالکل بھی بھکاری نہیں لگتے ہیں۔ غور طلب بات ہے کہ بظاہر معتبر نظر آنے والے یہ افراد معاشی تنگدستی کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں یا شر پسندوں کے آلہ کار ہیں؟ لہٰذا ایسے لوگوں پر بھی کڑی نظررکھی جائے تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔ اللہ پاک پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین! (عروج ندیم بٹ۔ لاہور)