اساتذہ کا طالبات کے حق میں کل ریلی نکالنے کا اعلان

لاہور( سٹاف رپورٹر )اساتذہ مسائل و مطالبات کے حل تک تحریک جاری رکھی جائے گی ۔اساتذہ کاز کو نقصان پہنچانے والے غیر نمائندہ افراد کی کاروائیوں سے ہوشیاررہیں۔ایسے عناصر نے ہمیشہ ذاتی مفاد کی خاطر اسا تذہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپاہے ۔ان خیالات کا اظہاریونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے کنوینر طارق محمود،حافظ غلام محی الدین،حافظ عبدالناصر،اللہ بخش قیصر،محمد اشفاق نسیم ،رشید احمد بھٹی،محمد اختر ، کاشف شہزاد چوہدری، اللہ رکھا گجر اور محمد اسلم گجر نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ سکول ایجوکیشن کے نصف سے زائد اساتذہ پیڈاکی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں جبکہ بقیہ بھی جلد اس کی زد میں آجائیں گے۔ طارق محمود کنوینئیرنے مزید کہا کہ اب پنجاب بھر کے اساتذہ نے یہ عہد کرلیا ہے کہ کیسے بھی حالات ہوں8 2فروری بروز منگل کو ناصر باغ لاہور سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔بہر حال نوٹیفیکیشن کے اجراء تک ہم اساتذہ مطمئین نہیں ہوں گے۔