نصاب تعلیم میں قرآنی تعلیم شامل کرنے سے متعلق احکامات پر عمل کرایا جائے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حر مےن الشر فےن کے امےرعلامہ زبےر احمد ظہےر نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل قرآن وسنت پر عمل سے ہی ممکن ہے ‘پنجاب حکومت کی طرف جانب سے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فےصلہ خوش آئند ہے حکومت کو اس پر ہر صورت عملددرآمد بھی ےقےنی بنانا ہوگا ‘وفاقی سمےت دےگر صوبائی اور آزاد کشمےر و گلگت کی حکومتوں کو بھی مذہبی تعلےم کو ےقےنی بنانا چاہےے۔ پنجاب حکومت نے اول سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی دےکر قومی امنگوں کی تر جمانی کی ہے۔

مگر ضرور ت اس بات کی ہے کہ حکومت اس معاملے پر صرف زبانی جمع خرچ کر نے کی بجائے عملی اقدامات کو ےقےنی بنائے ۔