چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے 25 بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا

لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈپروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے انسداد گداگری مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران25بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا جن میں21لڑکے اور4لڑکیاں شامل ہیں۔ ان تمام بچوں کو کریم بلاک، مون مارکیٹ، اکبر چوک، ماڈل ٹائون لنک روڈ، شوکت خانم چوک، جوہر ٹائون، لبرٹی مارکیٹ، برکت مارکیٹ ،ڈیفنس موڑ اور دیگر علاقوں میں گرینڈ ریسکیو آپریشن کے ذریعے تحویل میں لیا گیا۔