یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کا کل سے امتحانی و تدریسی بائیکاٹ کا اعلان

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل نے کل 2فروری کو امتحانی و تدریسی بائیکاٹ کااعلان کردیا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز سینکڑوں مردو خواتین اساتذہ نے ایجوکیشن کمپلیکس میںمرکزی کنوینر طارق محمود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا۔اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں طارق محمود،محمد اشفاق نسیم،اللہ رکھا گجر،تاج حیدر،وحید مراد،محمد اختراور کاشف شہزاد چوہدری نے کہا کہ اساتذہ مسائل و مطالبات کے حل کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دریںاثناپنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ اساتذہ مسائل کے لئے کمیٹی بنانے کا عندیہ دھوکا ہے ۔