اڈیالہ جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

راولپنڈی(صباح نیوز)اڈیالہ جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔اڈیالہ جیل میں منگل کو علی الصبح دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نوید حسین نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سمیت دو افراد کو قتل کیا تھا۔سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق مجرم نوید حسین نے 2006ء میں انسدادہشت گردی عدالت کے جج جمشید خان کو قتل کیا تھا جس کے بعد اس نے 2013ء میں سکردو جیل سے فرار ہو کر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔